• news

مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد وشمار جاری

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد وشمارجاری کر دیئے ہیں۔ بدھ کو جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد100400 کیوسک اور اخرج 95000کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 19000 کیوسک اور اخراج19000 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد18700 کیوسک تھی۔ اور اخراج45000 کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد27900 کیوسک اور اخراج 10000کیوسک ہے۔ تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1530.22 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.941 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1211.40 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.081 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

ای پیپر-دی نیشن