اسلام آباد میں ڈینگی وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 10ہوگئی
اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) ڈینگی کے حملوں میں شدت کم نہ ہو سکی۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈینگی وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 10ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں ڈینگی مریضوں کی آمد سلسلہ بدھ کو بھی جاری رہا، پمز ہسپتال میں ڈینگی کے 60 سے زائد مریض داخل ہیں ، ترجمان پمز کے مطابق گزشتہ چار دنوں میں ڈینگی کے مشتبہ 600 سے زائد مریض پمز آئے جن میں پمز میں سات مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ترجمان کے مطابق پمز کی او پی ڈی میں روازنہ کی بنیاد پر سنیکڑوں مریض آنے لگے،پولی کلینک میں ڈینگی کے 127 مریض داخل ہوگئے۔