• news

بھارتی خلائی ادارے’’اسرو‘‘ کے سائنسدان کا پراسرار قتل

نئی دہلی(نیٹ نیوز)بھارتی خلائی ادارے اسرو (انڈین سپیس ریسرچ آرگنائزیشن) کے سائنسدان سریش کمار کو نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر قتل کردیا۔ میڈیا کے مطابق 56 سالہ سریش کمار شہر حیدر آباد میں اکیلے رہتے تھے۔ شہر چنئی میں رہائش پذیر سریش کمار کی اہلیہ نے پڑوسیوں سے رابطہ کیا جنہوں نے پولیس کی مدد سے گھر کا دروازہ توڑا جہاں ان کی خون میں لت پت نعشملی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سریش کمار کی موت سر میں بھاری چیز لگنے سے ہوئی ہے۔ واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن