تین صدیاں دیکھنے والا معمر شخص انتقال کر گیا
ڈیرہ نواب صاحب (نامہ نگار) تین صدیاں دیکھنے والا طویل العمر شخص انتقال کرگیا۔ تفصیل کے مطابق نواحی موضع پلولی کا رہائشی حاجی سردار احمد بھیں‘ عمر ڈیڑھ سو سال سے زیادہ بتائی جاتی ہے۔ گزشتہ روز انتقال کر گیا۔ اس کی نماز جنازہ میں لوگوں کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔ علاقہ کے لوگوں نے بتایا کہ حاجی سردار احمد بھیںدودھ کا زیادہ استعمال کرتا تھا۔