• news

مواخذے کی تحریک بغاوت، امریکی عوام کے حقوق چھیننے کا حربہ ہے: ٹرمپ

واشنگٹن(صباح نیوز+ اے پی پی) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مواخذے کی تحریک کو بغاوت قرار دیتے ہوئے کہا ہے یہ امریکی عوام کے حقوق کو چھیننے کا ایک حربہ ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا وہ ہر روز سیکھ کر اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ مواخذہ نہیں، امریکی صدرنے لکھا کہ مواخذے کا مقصد لوگوں کی طاقت، وو ٹ اور آزادی کوچھیننا ہے۔انہوں نے مزید کہا مواخذے سے دوسری ترمیم، مذہب، فوج، سرحدی دیوار کا حق امریکی عوام سے غصب کرنے کے مترادف ہے۔ ٹرمپ نے امریکی ایوان نمائندگان کی انٹیلی جنس کمیٹی کے سربراہ ایڈم شِف کی گرفتاری کا مطالبہ کر دیا ہے۔ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں لکھا امریکی کانگریس کے ایوان زیریں یا ایوان نمائندگان کی ملکی خفیہ اداروں کی کارکردگی سے متعلق انٹیلی جنس کمیٹی کے سربراہ ایڈم شِف کو نہ صرف گرفتار کیا جانا چاہیے بلکہ ان کے خلاف بغاوت اور ملک سے غداری کے الزام میں مقدمہ بھی چلایا جانا چاہیے۔

ای پیپر-دی نیشن