• news

ٹی ٹونٹی سیریز‘ نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں20 بستروں پر مشتمل عارضی ہسپتال قائم

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان‘ سری لنکا کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے ٹریفک کی روانی کیلئے 10 لفٹرز قذافی سٹیڈیم میں رہیں گے۔سکیورٹی کیلئے 276 کیمرے، 150 واک تھرو گیٹس، 150 لیڈی سرچ کیبن، 3000 سرچ لائٹس، 800 بیریئرز لگا دیئے گئے ہیں۔ ایل ڈبلیو ایم سی کے 355 اہلکار فرائض انجام دیں گے۔ 4 ڈمپرز اور 2 ٹیموں کی ڈیوٹیاں ہیں۔ ریسکیو 1122 کے 550 اہلکار، 24 ایمنبولینسز، 42 موٹر بائیک ایمنبولینسز، 10 فائر بریگیڈ، 20 موبائل ریسکیو پوسٹ ڈیوٹی پر موجود ہیں، 20 بستروں پر مشتمل عارضی ہسپتال نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں قائم کیا گیاہے، 6 بستروں پر مشتمل عارضی ہسپتال پی سی ہوٹل میں بھی قائم کیا گیا ہے جبکہ جناح، سروسز اور جنرل ہسپتال ہائی الرٹ رہیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن