• news

چنیوٹ مائنز سکینڈل ، سبطین خان کی حاضری معافی کیلئے درخواست منظور

لاہور ( اپنے نامہ نگارسے ) احتساب عدالت نے چنیوٹ مائنز منرلزسکینڈل کی سماعت کی۔ عدالت نے سابق صوبائی وزیر جنگلات پنجاب و ممبر صوبائی اسمبلی سبطین خان سمیت چار ملزموں کے کیس کی مزید سماعت 18اکتوبر تک ملتوی کر دی جبکہ دیگر تین ملزموں کے14روز ہ جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کر دی ۔ عدالت نے سبطین خان کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی۔

ای پیپر-دی نیشن