3 لڑکیاں ،خاتون بے آبرو، گجرات میں بھانجی سیالکوٹ طالب علم سے زیادتیاں
گجرات، سیالکوٹ، پیر محل، گوجرہ، وزیرآباد (نامہ نگاران) کنجاہ میں جواں سال بھانجی سے زیادتی جبکہ پیر محل میں گھر گھس کر گن پوائنٹ پر خاتون اور دھوکہ دہی سے لڑکی کو بے آبرو کردیا گیا۔ گوجرہ میں اغوا کے بعد 15 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض ویڈیو بنالی۔ تفصیلات کے مطابق کنجاہ کے محلہ غنیمت شاعر کی رہائشی 14 سالہ دوشیزہ کو اس کے ماموں منہاج سکنہ سیالکوٹ نے ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔ تھانہ کنجاہ نے لڑکی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا جبکہ تھانہ صدر پولیس نے پیر محل کے نواحی موضع خانجوان کی رہائشی 14 سالہ دوشیزہ کو مبینہ طور پر دھوکہ سے شہر لاکر جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کی پاداش میں محمد اعظم اور ساتھی خاتون عذرا بی بی جبکہ موضع موجو کاٹھیہ میں گھر داخل ہوکر خاتون سے اسلحہ کے زور پر زیادتی کرنے اور تشدد کے الزام میں اوباش سلیم کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔ علاوہ ازیں گوجرہ کے محلہ شریف پورہ گوجرہ کی خاتون نے تھانہ سٹی گوجرہ میں مقدمہ درج کراتے ہوئے موقف اختیار کیا محمد ذیشان اور ثریا بی بی کا گھر آنا جانا تھا۔گزشتہ روز ثریا بی بی میری 15 سالہ بیٹی کو لے کر گئی جہاں سے محمد ذیشان اسکے ساتھی نوید، کامران، ارسلان وغیرہ اسکو زبردستی اغوا کرکے لے گئے اور ذیشان، نوید اور کامران زبردستی زیادتی کرتے رہے اور ویڈ یو بناتے رہے۔ تھانہ سٹی نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلا ش شروع کردی ہے۔ وزیرآباد کے علاقہ رسولنگر چوکی کے گائوں رکھ خورد میں ملزموں نے 14سالہ بچی کو درندگی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ملزمان سگے بھائی عثمان اور حمزہ لڑکی کو تین ماہ تک مسلسل زیادتی کا نشانہ بنانے کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو بنا کر بلیک میل کرتے رہے لڑکی کے حاملہ ہونے پر گھر والوں کو پتہ چلا۔ پولیس نے مقدمہ درج کیا مدعیان اور اہل علاقہ نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ پولیس ملزمان سے مل گئی ہے اور الٹا ہمیں صلح پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ نوٹس لیں اور ملزمان کو سزا دے کر ہمیں انصاف دیا جائے۔ سیالکوٹ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق تھانہ کینٹ کے علاقہ صدر بازار میں مدرسہ میں قاری نے اپنے ساتھی کے ہمراہ 16 سالہ طالب کو گن پوائنٹ پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔