پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی سکینڈل‘ خواجہ برادران کی آج احتساب عدالت میں پیشی
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کیخلاف نیب ریفرنس کی سماعت آج احتساب عدالت میں ہو گی۔ پیرا گون ہائوسنگ سوسائٹی سکینڈل میں گرفتار مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کو آج بروز ہفتہ احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔