• news

منڈی بہائوالدین: دیرینہ دشمنی پر متحارب گروپوں میں تصادم ، 3افراد ہلاک

منڈی بہاوالدین(نامہ نگار)منڈی بہائو الدین کے نواحی گائوں موجیانوالہ میں دیرینہ دشمنی پر دو متحارب گروپوں میں تصادم سے تین افراد ہلاک ہوگئے۔ فائرنگ سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں موجیانوالہ میں ولایت چیئرمین گروپ کے ڈیرے پر مخالفین نے فائرنگ کر دی جس پر دونوں گروپوں میں مسلح تصادم شروع ہوگیا جو کافی دیر تک جاری رہا۔ فائرنگ کی زد میں آ کر ولایت گروپ کے دو افراد چوہدری قمر عباس اور چوہدری امجد اقبال جبکہ مخالف گروپ کا چوہدری اویس موقع پر دم توڑ گئے۔ واقعہ سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ دیرینہ دشمنی کے نتیجہ میں پیش آیا پولیس تھانہ صدر کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور مقتولین امجد، قمر، اور اویس کی لاشیں قبضہ میں لے لیں اور انہیں پوسٹمارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا جہاں سے لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئیں۔

ای پیپر-دی نیشن