فیصل آباد: 1153 بڑے مکان مالکان سے ٹیکس ریکارڈ مانگ لیا، کمشنر ایف بی آر
فیصل آباد (نوائے وقت رپورٹ) کمشنر ایف بی آر نے کہا ہے کہ فیصل آباد ضلع میں دو کنال‘ اس سے بڑے مکانات رکھنے والے 1153 افراد کو نوٹس جاری کئے گئے ہیں۔ دو کنال‘ اس سے بڑی رہائش گاہوں کے مالکان سے ٹیکس ریٹرن کا ریکارڈ طلب کیا ہے۔ چوبیس سو سی سی‘ اس سے زائد کی گاڑیاں رکھنے والے 139 شہریوں کو نوٹس دیا ہے۔ نوٹس کا جواب نہ دینے والے شہریوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ مہنگی گاڑیاں رکھنے والے شہریوں سے ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کا ریکارڈ مانگ لیا گیا۔ انہیں نوٹس بھجوائے گئے ہیں۔