• news

احتساب عدالتوں کے 4 ججز کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد‘ 3 ایڈیشنل‘ 12 سول ججوں کے بھی تبادلے

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ نے احتساب عدالتوں کے 4ججز کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد کر دیں۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد جاری نوٹیفکیشن کے مطابق احتساب عدالت کے سابق جج نعیم ارشد کو انسداد دہشت گردی عدالت بہاولپور مشتاق الٰہی کو ڈی جی خان‘ رانا ثناء اللہ کے کیس کی سماعت کرنیوالے سابق جج انسداد منشیات عدالت مسعود ارشد کو انسداد دہشت گردی عدالت عدالت ملتان تعینات کر دیا گیا۔ صارف عدالت سیالکوٹ کے جج شوکت کمال کو انسداد دہشت گردی راولپنڈی تعینات کر دیا گیا۔ مذکورہ سیشن ججوں کو آج نئی تعیناتیوں کا چارج سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ دریں اثناء چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ماتحت عدلیہ کے15ججز کے تبادلوں کے احکامات بھی جاری کر دیئے۔ تبدیل ہونے والوں میں 3 ایڈیشنل سیشن جج اور 12سول ججز شامل ہیں۔ ایڈیشنل سیشن ججز میں محمد عبدالجبار، سعید علی عباس اور اعجاز احمد بوسال شامل ہے۔ محمد اعظم، محمد حنیف، شوکت حیات اور طاہر محمود سمیت بارہ سول ججز کے تبادلے کیے گئے ہیں ٹرانسفر ہونے والے ججز کو 7 اکتوبر کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن