• news

فضل الرحمن دھرنے کیلئے آئیں تو سہی پھر دیکھیں گے: عثمان بزدار

لاہور(نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے سرکٹ ہاؤس ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میںہر ضلع اورڈویژن کا دورہ کررہا ہوں ۔ ملتان میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے ۔ نشترٹوہسپتال کا کام شروع ہورہا ہے ۔ جنوبی پنجاب کی ترقی و خوشحالی کیلئے 35 فیصد فنڈز رکھے گئے ہیں۔ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام کیلئے انتظامی لحاظ سے تیاریاں مکمل ہیں۔ سیاسی اتفاق رائے کے ذریعے سیکرٹریٹ کے مقام کا اعلان کیا جائے گا۔ پسماندہ علاقوں میں 5مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال بنائے جارہے ہیں ۔ جنوبی پنجاب کا صوبہ بنانے کیلئے دو تہائی اکثریت چاہیے۔ وزراء کی کارکردگی کا جائزہ لے رہا ہوں ۔وزراء کے محکموں میں ردوبدل وزیراعلیٰ کا اختیار ہے۔ مولانا فضل الرحمٰن دھرنے کیلئے آئیں تو سہی پھردیکھیں گے ۔ قبل ازیں عثمان بزدارنے مختلف منصوبوں کا افتتاح کیا اورسنگ بنیاد رکھا۔ نشتر ہسپتال ملتان میں ہیپاٹائٹس سے بچاؤ اورٹریٹمنٹ سینٹر کاافتتاح فارمیسی اور سٹور بلاک کی تعمیر کے منصوبے سنتھیٹک ٹرف ہاکی گراؤنڈ کا سنگ بنیاد رکھا۔انسداد ڈینگی کے لئے عوامی شعور کی بیداری کیلئے قائم ڈیسک کا بھی معائنہ کیا۔انہوںنے کہاکہ ماضی میں فنڈز اپنی مرضی سے من پسند منصوبوں پر خرچ کیے گئے۔ سابق ادوار میںجان بوجھ کر جنوبی پنجاب کو ترقی کی دوڑ میں پیچھے رکھا گیا۔ عثمان بزدار ڈینگی کے مریضوں کے علاج کیلئے خصوصی وارڈ میں گئے۔ وزیراعلیٰ نے نشتر ہسپتال کے حکام کو ڈینگی وارڈ میں سہولتوں کو مزید بہتر بنانے پر زوردیا۔ وزیراعلیٰ نے نفرالوجی اینڈ ڈائیلسز یونٹ کا افتتاح کیا۔عثمان بزدارکی زیر صدارت سرکٹ ہائوس میںاجلاس ہوا، وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی بھی اجلاس میں شریک ہوئے-اجلاس میں ملتان ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت ،امن وامان کی صورتحال اورانسداد ڈینگی کیلئے کیے جانیوالے اقدامات کا جائزہ لیاگیا۔ وزیراعلیٰ نے انسداد ڈینگی کے لئے بروقت اقدامات نہ کرنے کے حوالے سے عوامی نمائندوں کی شکایات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے برہمی کا اظہار کیا اورمتعلقہ حکام کی سرزنش کی ۔ انہوں نے شجاع آباد میں جرائم میں اضافے پر ڈی ایس پی کو تبدیل کرنے کا حکم دیا۔ عثمان بزدارنے میوہسپتال کی لفٹ میں پھنسنے والے 13سالہ لڑکے فہد کے جاں بحق ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کے لیے مالی امداد کا اعلان کیا۔ پنجاب حکومت متاثرہ خاندان کو10لاکھ روپے مالی امداد دے گی۔

ای پیپر-دی نیشن