منتظمین شائقین کو ضابطہ اخلاق پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایات کرتے رہے
لاہور(نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر) منتظمین کی طرف سے سری لنکا اور قومی ٹیم کے درمیان پہلاٹی ٹونٹی میچ دیکھنے آنے والوں کو ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کی سختی سے ہدایات کی جاتی رہیں۔ ضابطہ اخلاق کو تحریری طو رپر بھی آویزاں کیا گیا۔ضابطہ اخلاق کے مطابق شائقین کرکٹ کو پانی کی بوتل اور کھانے پینے کی اشیا ء سٹیڈیم میں لانے کی اجازت نہیں تھی۔سگریٹ، لائٹرز، بیٹری، چارجر اور لوہے کی کوئی بھی چیز اسٹیڈیم میں لے جانے پر پابندی تھی۔ضابطہ اخلاق میں شائقین کو تنبیہ کی گئی کہ کسی قسم کی سیاسی یا مخالفانہ نعرے بازی پر سختی سے پابندی ہو گی ، ہلڑ بازی، غیرشائستہ نعروں پر فوری قانونی کارروائی کا انتباہ بھی کیا گیا۔