سخت سکیورٹی ، راستوں کی بندش شہریوں شیڈول تقریبات ملتوی
لاہور(نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلے ٹی ٹونٹی میچ سے پاکستان سے جہاں عوام خوشی سے نہال ہیں وہیں انہیں سخت سکیورٹی اور راستوں کی بندش کی وجہ سے شدید مشکلات کا بھی سامنا ہے۔پہلے میچ کیلئے سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات اور راستوں کی بندش کے باعث شہریوں نے دو بجے کے بعد اپنی تمام سر گرمیاں معطل کر دیں اور گھروں میں واپس پہنچ گئے۔سری لنکا اور پاکستان الیون کے درمیان میچ کیلئے سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کی وجہ سے قذافی سٹیڈیم، گلبرگ، فیروز پور روڈ سمیت دیگر ملحقہ علاقوں میں شہریوں کی طرف سے شیڈول تقریبات بھی ملتوی کر دی گئیں۔