بلوچستان حکومت نے گوادر فری زون کو 5 سال صوبائی ٹیکسز سے استثنیٰ دے دیا
کوئٹہ( آن لائن ) بلوچستان حکومت نے گوادر فری زون کو 5 برس کے لیے صوبائی ٹیکسز سے استثنی دے دیا اور صوبے میں خصوصی اکنامک زونز اور نئے صنعتی نظام قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کابینہ کے اجلاس میں گوادر فری زون کو صوبائی ٹیکسز سے مستثنی قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔کابینہ اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی حکومت کے ترجمان لیاقت علی شہوانی نے کہا کہ ریکوڈک کیس اور اس حوالے سے حکومتی اقدامات پر ایک تفصیلی گفتگو ہوئی۔انہوں نے کہا کہ صوبائی کابینہ نے بلوچستان کے معدنی وسائل کی ترقی کے لیے بھی فیصلہ کیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ کابینہ نے معدنیات کی جانچ کے لیے ایک جدید لیبارٹری کے قیام کا فیصلہ بھی کیا ہے۔