• news

عوام ساتھ ہیں، حکومت آئینی مدت پوری کرے گی: گورنر پنجاب

لاہور (نیوز رپورٹر) گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ڈپٹی چیئر مین سینٹ سلیم مانڈی والا سمیت تحر یک انصاف کے 15سے زائد وفود کی ملاقاتیں، چوہدری محمد سرور نے کہا کہ عوام حکومت کے ساتھ ہیں، ہم آئینی مدت پوری کر یں گے۔ کسی دھر نے یا لانگ مارچ سے ہمیں کوئی خطر ہ نہیں۔ ملکی اتحاد ویکجہتی کے خلاف سازشیں کر نیوالوں کو قوم معاف نہیں کرے گی۔ مولانا فضل الرحمن ضد چھوڑ دیں کیونکہ پاکستان کسی مارچ یا دھر نے کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ جرائم سے پردہ چاک ہونے کے خوف سے نر یندر مودی نے امر یکی سینیٹرز کو کشمیر کے دورہ کی اجازت نہیں دی۔ تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز گور نر ہائوس لاہور میں ڈپٹی چیئر مین سینٹ سلیم مانڈی والا، تحر یک انصاف کے رکن دلدار چیمہ ، سابق ایم پی اے ناصر چیمہ، سابق ایم این اے گلزارسبطین، چیئرمین بیت المال پنجاب ملک محمد اعظم، بر یگیڈیئر (ر) اسلم گھمن سمیت دیگرکی قیادت میں آنیوالے وفودنے گورنر پنجاب چودھری سرور ملاقاتیں کیں۔ گور نرپنجاب نے کہا کہ موجودہ حکومت حقیقی معنوں میں ملک اور قوم کی خدمت کے مشن پر گامزن ہے، ملک کو معاشی سمیت دیگر مسائل سے نجات دلانے کیلئے جو اقدامات موجودہ حکومت وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں کر رہی ہے ماضی میں ایسے اقدامات کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے اپوزیشن جماعتوں کو ملک کا آگے بڑھنا ہضم نہیں ہورہا جسکی وجہ سے وہ احتجاج اور دھر نوں کی سیاست کر رہی ہے مگر عوام جیسے اپوزیشن جماعتوں کو عام انتخابات میں مستر دکر چکے ہیں ایسے ہی اپوزیشن کی احتجاجی سیاست کو بھی ناکام بنایا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور تحریک انصاف عوام کے ووٹوں سے اقتدار میں آئی ہے اور آج بھی پاکستان کے عوام تحر یک انصاف کیساتھ کھڑے ہیں اس لیے ہم اپوزیشن کے کسی قسم کے احتجاج سے خوفزدہ نہیں اور اپوزیشن کی تمام تر سازشوں کے باوجود ملک میں ترقی اور خوشحالی کا مشن جاری رکھا جائیگا۔

ای پیپر-دی نیشن