سکول ملازمین پر تشدد‘ لیگی ایم پی اے کے بیٹے سمیت 6 ملزموں کیخلاف مقدمہ
شکرگڑھ (نامہ نگار) نجی سکول کے ملازمین پر تشدد کا معاملہ، لیگی ایم پی اے کے بیٹوں سمیت 6 افراد پر مقدمہ درج، ٹریفک جام کی شکایت پر سکول ملازمین نے تشدد کا نشانہ بنایا۔ ایم پی اے کے بیٹے غلام محی الدین کا موقف، قانون کے مطابق کارروائی ہو گی، ڈی ایس پی ملک خلیل، مبینہ طور پر گزشتہ روز نورکوٹ روڈ پر واقعہ دی ایجوکیٹرز سکول کے باہر چھٹی کے وقت ٹریفک جام ہونے پر مقامی لیگی ایم پی اے کے بیٹے غلام محی الدین کا سکول کے گارڈز اور عملہ سے جھگڑا ہو گیا، پولیس رپورٹ کے مطابق غلام محی الدین نے ساتھیوں کے ہمراہ اندر داخل ہو کر سکول کے گارڈ،کلرک اور دوسرے عملہ کو تشدد کا نشانہ بنایا، جس سے کلرک کبیر حسین سمیت تین افراد زخمی ہو گئے، پولیس نے سکول ملازم مدثر کی درخواست پرغلام محی الدین سمیت6 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے، دوسری جانب لیگی ایم پی اے کے بیٹے غلام محی الدین کے مطابق مجھے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ پولیس کو واقعہ کی درخواست دے دی ہے۔