میرپور خاص: مناسب علاج نہ ہونیپر دو سر والا نومولود چل بسا
کراچی (نیٹ نیوز) میرپورخاص میں 2 سر والا بچہ مناسب علاج نہ ملنے کے باعث انتقال کرگیا۔ دو ہفتے قبل میر پور خاص کے نواحی علاقے ڈگری کے نجی ہسپتال میں دو سر کے حامل بچے کی پیدائش ہوئی تھی تاہم ہسپتال میں ضروری سہولیات میسر نہ ہونے کے باعث بچے کو کراچی لے جانے کو کہا گیا۔ غریب والدین اپنے بچے کی جان تو بچانا چاہتے تھے تاہم غربت کے باعث اس قابل بھی نہ تھے کے ایمبولینس کا انتظام کرسکیں۔ خاندانی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز یہ بچہ انتقال کر گیا جس کے بعد اس کے تدفین مقامی قبرستان میں کر دی گئی۔ یدائش کے موقع پر ہی ڈاکٹروں نے نومولود کے زندہ رہنے کے حوالے سے انتہائی کم امکان کے خدشات کا اظہار کر دیا تھا۔