اپوزیشن جماعتوں کا ’’کرپشن مارکہ چورن‘‘ نہیں بکے گا ، طارق بشیر چیمہ
ہیڈراجکاں(نامہ نگار) اپوزیشن جماعتیں اقتدار تک پہنچنے کے راستے کی تلاش اور اپنی کرپشن بچانے کیلئے سوچ بچا ر کی بجائے ملک کو تنزلی کی دلدل میں دھکیلنے کا اعتراف کر کے قوم سے معافی مانگتیں تو شاید ان کی مردہ سیاست کو سانسیں مل جاتیں، مسلم لیگ (ن) ، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی (ف) جو مرضی کر لے موجودہ حکومت کے دور میں ان کا ’’کرپشن مارکہ چورن‘‘ نہیں بکے گا بلکہ انہیں قومی دولت کی لوٹ مار کا حساب دینا ہوگا،ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر ہاوسنگ اینڈ ورکس چودھری طارق بشیر چیمہ نے گزشتہ روز ق لیگی ورکر ندیم ارشاد چودھری رہائشی 117ڈی بی (بستی جدید)سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ ماضی میں ڈنگ ٹپاو پالیسیوں سے کام چلایا گیا جس کا خمیازہ آج پوری قوم بھگت رہی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان اصلاحات کے ذریعے معیشت کو مضبوط بنیاد یں فراہم کرنا چاہتے ہیں جس کیلئے غیر معمولی فیصلے کئے جارہے ہیں۔پیپلز پارٹی اور ن لیگ چاہتی ہے کہ ان کی اجارہ داری قائم رہے اور غریب اور پسے ہوئے طبقات کبھی خوشحال نہ ہوں ، حکومت سے دس ماہ بعد ہی جوابدہی کرنے والے تھوڑا صبر کریں۔ ماسٹر ارشد،احسان الحق چودھری فوڈ انسپکٹر،چودھری احسان جٹ،وقار کھبہ،مولوی سیف الرحمان ، بھی اس موقع پر موجود تھے ۔