مذہب تبدیل کرنے پر شکارپور کا سکھ قومی شناختی کارڈ کیلئے خوار
شکارپور (نیٹ نیوز) شکار پور کا روی سنگھ گزشتہ تین سال سے قومی شناختی کارڈکے لیے نادرا دفتر کے چکر لگا رہا ہے۔ روی سنگھ کی شناختی کارڈ کے لیے درخواست دو بار مسترد کی جا چکی ہے اور تیسری بار اسے نئے سرے سے درخواست جمع کرانے کا کہا گیا ہے۔ چوبیس سالہ روی کے مطابق وہ کراچی میں رہتا ہے لیکن تعلق شکارپور کے محلے بروہی پاڑے سے ہے۔ بھائیوں اوربھتیجوں کے شناختی کارڈ بن چکے ہیں مگر اس کا نہیں بنتا ۔