ہانگ کانگ میں حکومت مخالف مظاہرے،اقوام متحدہ نے تشدد کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا
ہانگ کانگ سٹی (این این آئی)ہانگ کانگ میں رات بھر ہونے والے مظاہروں کے بعد ٹرین کا نظام معطل کر دیا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہانگ کانگ کی چیف ایگزیکیٹو کیری لیم نے عوام کے تحفظ کی خاطر ایک مخصوص قانون کے تحت شہر میں اس نظام کو بند کرنے کی ہدایات دیں ہیں۔ گزشتہ شب ہانگ کانگ کے کاروباری علاقے میں اکھٹے ہزاروں مظاہرین حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے۔ اس دوران متعدد ٹرین اسٹیشنوں پر توڑ پھوڑ کی بھی اطلاعات ہیں۔ علاوہ ازیںاقوام متحدہ نے ہانگ کانگ میں احتجاج کے دوران تشدد کی تحقیقات کرانے کامطالبہ کردیاہے،حقوق کمشن کے سربران نے کہا ہے کہ آزادانہ انکوائری کرائی جائے۔ادھرکئی ماہ کی ابتر صورتحال کے بعد حکومت کی طرف سے ایمرجنسی لگانے کے بعد ہانگ کانگ میں سڑکیں، مارکیٹیں ،شاپنگ مالز بند رہے ،پابندی کے باوجود لوگ ماسک لگا کر سڑکوں پر گھومتے رہے اور شام کو منتشر ہو گئے ۔