بھارت کے ارادے ناکام بنانے کیلئے قوم متحد رہے: ہاشم علی شاہ زنجانی
لاہور (پ ر) سجادہ نشین حضرت میراں حسین زنجانی و حضرت یعقوب حسین زنجانی المعروف شاہ صدر پیر سید ہاشم علی شاہ زنجانی نے کہا ہے کہ پاکستان اولیاء کرام کے فیضان کا مظہر ہے۔ یہ ملک اﷲ تعالیٰ نے برصغیر کے مسلمانوں کو اپنی خاص رحمت سے عطا کیا۔ دشمن جتنی بھی سازشیں کر لے پاکستان تاقیامت سلامت رہے گا۔ بھارت ہمارا ازلی دشمن ہے اس نے کبھی دل سے پاکستان کو تسلیم ہی نہیں کیا تھا۔ بھارت وطن عزیز کیخلاف روز اول سے سازشیں کر رہا ہے اس کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کیلئے ہمیں مثالی یکجہتی اور اتفاق کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔ جتنی پاکستانی قوم متحد ہو گی اتنا ہی حوصلہ مظلوم کشمیریوں کا بڑھے گا۔ یہ وقت ملک کو مضبوط کرنے اور پاکستان کیلئے ایک ہو جانے کا ہے۔ اولیاء کرام نے انسانیت کی خدمت اور بھائی چارے کا درس دیا ان کی تعلیمات پر عمل سے نجات ممکن ہے۔