حکومتی رویہ سے عوام میں احساس محرومی بڑھ رہا ہے:شہزاد نذیر سندھو
رائے ونڈ (نامہ نگار)مسلم لیگی رہنما ء چودھری شہزاد نذیر سندھو ایڈووکیٹ نے کہا کہ حکومتی رویے سے پسماندہ علاقوں میں عوام کا احساس محرومی بڑھ رہا ہے، ایک طرف کہتے ہیں کاروباری طبقے کو سہولتیں دی جائیں گی دوسری طرف مشکلات پیدا کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سرمایہ کاروں کے لئے آسانیاں پیدا کرے۔کاروباری طبقہ آرمی چیف سے ملاقات میں رو رہا ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت کو مزید وقت دینا ملک کے مفاد میں نہیں، حکومت وعدے جلد پورے کرے ،انہوں نے کہا کہ حکومت اور تاجروں کے درمیان قربت ملکی معیشت کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔انہوں نے کہا کہ ملک کو ترقی کی جانب گامزن کرنا نواز شریف کا جرم بن گیا۔ تبدیلی سرکار کو عوامی مسائل سے کوئی سرکار نہیں، حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کے باعث عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہوچکے ہیں ،لیگی رہنماء نے کہا کہ حکومت کو گھر بھیجنے اور انتخابات کے لیے متحد اوردعائیں فضل الرحمن کے ساتھ ہیں۔