• news

استاد کی تکریم انسان کے مہذب ہونے کی دلیل ہے: نصراﷲ چودھری

لاہور (پ ر) استاد کی تکریم اور سماجی سطح پر تقدیس کا ادراک انسان کے مہذب ہونے کی علامت ہے۔ تفکیر اور تدبیر کے میدان میں ہمیں پاؤں پاؤں چلنا سکھانے والی ان ہستیوں پر بارش کے قطروں‘ پھولوں کے رنگوں اور خوشبوؤں کی قسمتوں کے مساوی رحمتیں نازل ہوں۔ ہماری روحوں کا نشاط اور قلوب کی صفائی ہمارے اساتذہ کی محنت و محبت کی رہین منت ہوتی ہے اور جہاں جہاں اخلاق کی بعض ناگوار چیزیں ہمارے اوپر حاوی آ جاتی ہیں وہ ہماری اپنی کوتاہی اور تساہل کی وجہ سے ہوتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار چیف ایگزیکٹو مائی سکول نصراﷲ چودھری نے کیا۔ انہوں نے کہا ’’ٹیچرز ڈے‘‘ کی مناسبت سے استاد کا شکریہ ادا کرنے جیسا کوئی اظہار تو ممکن نہیں اور نہ ہی فکر‘ روشنائی کی مدد سے قرطاس پر کوئی ایسے الفاظ نقش کرنے کے قابل ہو سکتی ہے۔ کیوں کہ استاد تو باپ بھی ہے‘ معلم بھی‘ مہذب بھی مودب بھی اور مینارہ نور بھی جس کے ذریعے ہم بحر ظلمات میں سے کنارے پر آ لگتے ہیں اور وہ ہماری عقلوں کو بھی روشن کرتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن