حکومت مکمل ناکام‘ فوری انتخابات کرائے جائیں:خالد جوئیہ
کاہنہ (نامہ نگار ) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما ء محمد خالد جوئیہ ،سابقہ ڈپٹی میئر راو شہاب الدین نے کہا ہے کہ حکو مت ہر سطح پر ناکام ہو چکی ہے ملک میں فی الفورعام انتخابات کا انعقاد ضروری ہو چکا ہے موجودہ حکومت خارجہ و داخلہ سمیت دیگر شعوبوں میں بری طرح ناکا م ہو چکی ہے نااہل اور نا تجربہ کار وزیر اعظم اور اس کی ٹیم ہاتھو ں سے کشمیر نکلتا دیکھی دے رہا ہے کشمیر پر حکومت کی پالیسی انتہائی غیر موثر ثابت ہو ئی ہے انہوں نے کہا ملک کی بہتری کیلئے مسلم لیگ (ن) ہر آزادی مارچ میں شامل ہو سکتی ہے ملک کو نااہل حکمرانوں نے معاشی تباہی سے دو چار کر دیا ہے معاشی حالات سے پاکستان دنیا کا کمزور ترین ملک بن چکا ہے تحریک انصاف کی حکومت اگر ایک سال اور رہی تو حکمرانی لینے والی کو ئی جماعت نہیں ہو گی حکومت نے تمام اپوزیشن لیڈروں کو بغیر کسی الزام کے جیلوں میں ڈال دیا ہے لیکن اب بھی حکومت اپوزیشن سے خو ف زد ہ ہے اسلام آباد لاک ڈوان پروگرام کو ناکام بنا نے کیلئے حکومت اپوزیشن رہنمائوں سے رابطے کر رہی ہے لیکن حکمرانوں کا ہر حر بہ ناکام ثابت ہو ا ۔