• news

فروغ تعلیم ہماری قومی ذمہ داری ہے: ثناء ظفر

لاہور (پ ر) سماجی رہنما اور فیشن ڈیزائنر ثنا ظفر نے کہا ہے کہ تعلیم کے ہتھیار سے دہشت گردی کا مقابلہ ممکن ہے۔ جس قدر سرمایہ کاری تعلیم پر کی جائیگی ملک اتنی ہی ترقی کرے گا۔ ہمارا مذہب بھی ماں کی گود سے قبر تک حصول تعلیم پر زور دیتا ہے۔ پاکستان کے پیچھے رہ جانے کی سب سے بڑی وجہ تعلیمی میدان میں ترقی نہ کرنا ہے۔ ملک میں ایک نصاب کے نفاذ کی پالیسی خوش آئند ہے۔ پاکستان کو ترقی یافتہ ملک بنانے کیلئے زیادہ سے زیادہ بچوں کو سکول لے جانے کی مہم کو کامیاب بنانا ہو گا۔ یہ ہماری قومی ذمہ داری بھی ہے۔ اقوام متحدہ کے میلنم گول پروگرام کے تحت بھی پاکستان کو فروغ تعلیم کیلئے اہداف حاصل کرنے ہیں۔ سماجی تنظیمیں اور سیاسی پارٹیاں اپنے منظور میں تعلیم کے پھیلاؤ کو ضرور شامل کریں۔ جن قوموں نے تعلیم پر سرمایہ کاری کی وہ آج دنیا کی قیادت کر رہی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن