طاہر اشرفی کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت
لاہور ( سپیشل رپورٹر) چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کی والدہ کی وفات پر تعزیت کا سلسلہ جاری چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ وفاقی وزیر مذہبی امور انوار الحق قادری وفاق وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ،فواد چوہدری وفاقی وزیر داخلہ برگیڈئیر رائے اعجاز شاہ صوبائی وزیر اوقاف سعید الحسن شاہ صوبائی وزیر اطلاعات میاں اسلم اقبال سفیر سعودی عرب نواف سعید مالکی سفیر متحدہ عرب امارات سفیر بحرین، قاضی القضاسفیر فلسطین اور ملک بھر کے تمام مکاتب فکر کے علماء مشائخ نے حافظ محمد طاہر محمود اشرفی اور ان کے خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا ‘مرحومہ کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔