• news

متحدہ علماء کونسل چناب نگر کانفرنس میں شرکت کریگی

لاہور ( سپیشل رپورٹر) متحدہ علماء کونسل لاہور کے صدر حافظ محمد نعمان حامد اورجنرل سیکرٹری مولانا محمد اسلم ندیم نقشبندی نے اعلان کیاہے کہ متحدہ علماء کونسل 10.11اکتوبر کوعالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیراہتمام چناب نگرمیں ہونے والی کُل پاکستان 38ویںسالانہ ختم نبوت کانفرنس میں حسب سابق بھرپور شرکت کریگی انہوں مزید کہاکہ یہ آل پاکستان تحفظ ختم نبوت کانفرنس درحقیقت اتحاد اُمت کا مظہر ہوگی کیونکہ اس کانفرنس سے امت مسلمہ کے تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام ومشائخ عظام اوردینی ومذہبی اورسیاسی رہنما خطاب کرینگے ۔

ای پیپر-دی نیشن