• news

ڈرائیور مہر خلیل سری لنکن کرکٹ ٹیم سے ملاقات کیلئے بے تاب

لاہورر(نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر) ڈرائیورمہر خلیل سری لنکن ٹیم سے ملاقات کیلئے بے تاب ہیں۔ ڈرائیور کا کہنا ہے کہ اگرچہ سکیورٹی مسائل کی وجہ سے پلیئرز سے ملاقات آسان نہیں ہوگی تاہم میری خواہش ہے کہ ہوٹل یا سٹیڈیم میں موقع مل جائے۔ میں مہمان کرکٹرز کو بتانا چاہتا ہوں کہ اب حالات بہت بہتر اور ان کو کسی طرح کے سکیورٹی خدشات کا شکار ہونے کی ضرورت نہیں ہے، میں پاکستان آمد پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

ای پیپر-دی نیشن