کوشش کرینگے دوسرا میچ جیت کر سیریز برابر کریں: مصبا ح الحق
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس)قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر و ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ جب ٹیم میں تبدیلیاں ہوں تو کارکردگی میں فرق آتا ہے۔سری لنکن ٹیم نے اچھی کرکٹ کھیلی جس کی وجہ سے اس نے کامیابی حاصل کی۔ کوشش کریں گے کھلاڑیوں کو پورا موقع دیا جائے، ورلڈکپ سے پہلے میچوں میں کھلاڑیوں کو موقع دیں گے۔فخر زمان کو ون ڈے سیریز میں موقع دیا گیا لیکن ٹی ٹونٹی میں ڈراپ نہیں کیا۔ عمر اکمل کو ماضی کی کارکردگی پر موقع دیا ہے۔ امید ہے ان کی کارکردگی میں بہتری آئیگی، مصباح الحق نے شائقین کرکٹ سے اپیل کی کہ سٹیڈیم میں آکر میچ دیکھیں۔ جس کھلاڑی کو ٹیم میں لائے ہیں اس کو پورا موقع دیا جائے گا۔ اوس کی وجہ سے پچھلے میچ میں بال گیلا ہوا، جس کی وجہ سے تھوڑی مشکلات ہوئیں۔جو کھلاڑی ٹیم میں ہو وہ اہم ہوتا ہے۔ کوشش کریں گے کہ آج کا میچ جیت کر سیریز برابر کریں، ٹاپ آرڈر کا پرفارم کرنا بہت ضروری ہے، بابر اعظم ٹی ٹونٹی کے بہترین کھلاڑی ہیں، ٹی ٹونٹی کرکٹ میں پہلے چھ اوورز بہت اہم ہیں۔ ہر کوئی سری لنکا کو کمزور سمجھ رہا تھا۔ مجھ پر جتنی بھی تنقید ہو مگر جن کھلاڑیوں کو لائے ہیں ان کو مکمل مواقع دوں گا۔ سرفراز احمد پر دباو ہے کوشش ہے کہ وہ اس دباو سے نکلیں۔خواہش اور کوشش ہے کہ سری لنکن ٹیم ٹیسٹ سیریز بھی پاکستان میں کھیلے۔