• news

ایشیائی ترقیاتی بنک نے پاکستان کیلئے 20 کروڑ ڈالر کا قرضہ منظور کرلیا

منیلا(آن لائن)ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کے لیے 20 کروڑ ڈالر کا قرضہ منظور کر لیا۔اے ڈی بی کی جانب سے پاکستان کے لیے منظور کردہ 20 کروڑ ڈالر کا قرضہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے لیے استعمال ہو گا۔بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت 50 لاکھ خاندانوں کی مدد کی جاتی ہے۔ایشیائی ترقیاتی بینک سے ملنے والے قرضے سے 8 لاکھ55 ہزارخواتین کو فائدہ ہو گا جو بی آئی ایس پی پروگرام سے مستفید افراد کا 15 فیصد ہے۔ واضع رہے کہ گزشتہ ہفتے متحدہ عرب امارات نے پاکستان میں پانچ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا تھا۔اطلاعات کے مطابق یو اے ای بلوچستان میں آئل ریفائنری قائم کرے گا۔

ای پیپر-دی نیشن