• news

احساس کے جذبے عام کرنے سے معاشرے میں سماجی مسائل حل ہوں گے: فردوس عاشق

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ معاشرے میں احساس کے جذبے عام کرنے سے سماجی مسائل حل کرنے میں بڑی کامیابی ممکن ہے۔ ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کے احساس پروگرام کے تحت اسلام آباد میں دسترخوان بچھایا جائے گا جہاں معاشرے کے ناداروں کیلئے سیلانی لنگر کا اہتمام ہوگا۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ کھانا کھلانا انبیاء کی سنت مبارکہ ہے، اس کارخیر سے صلہ رحمی، خدمت انسانیت، اور کمزوروں کے احساس کے جذبہ کی حوصلہ افزائی ہوگی۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ معاشرے میں احساس کے جذبے عام کرنے سے سماجی مسائل حل کرنے میں بڑی کامیابی ممکن ہے۔

ای پیپر-دی نیشن