• news

فضل الرحمنٰ کا آزادی مارچ‘ مجوزہ دھرنا اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

اسلام آباد (وقائع نگار) فضل الرحمنٰ کے حکومت کے خلاف آزادی مارچ اور مجوزہ دھرنے کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ اعلان کردہ دھرنا سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے عدالتی فیصلوں کی خلاف ورزی ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری تعلیم، الیکشن کمیشن، فضل الرحمان، چیئرمین پیمرا اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنے پر لیے گئے از خود نوٹس کیس پر دیئے گئے عدالتی فیصلے کی خلاف ورزی ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھی اسلام آباد میں احتجاج کے لیے جگہ مختص کرنے کا حکم دیا۔ پبلک مقامات اور سڑکوں پر احتجاج آئین و قانون کی خلاف ورزی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن