• news

بھارت ایف اے ٹی ایف کو ہمارے کیخلاف استعمال کر رہا ہے وزیر دفاع کا بیان مسترد کرتے ہیں: پاکستان

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر+ آئی این پی) پاکستان نے بھارتی وزیر دفاع کا فنانشل ایکشن ٹاسک فورس سے متعلق بیان مسترد کر دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا بھارت ایف اے ٹی ایف کو پاکستان کے خلاف سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کر رہا ہے۔ بھارت ایف اے ٹی ایف کی پاکستان سے متعلق کارروائی پر اثر انداز ہو رہا ہے۔ بھارت ایشیا پیسفک گروپ میں اپنی معاون چیئرمین شپ کا غلط استعمال کر رہا ہے، پاکستان اس سلسلے میں اپنے تحفظات رکن ممالک کے سامنے رکھ چکا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ توقع ہے کہ ارکان بھارت کی ان گمراہ کن سازشوں میں نہیں آئیں گے اور ارکان بھارت کی معاملے کو سیاسی رنگ دینے کی کوششوں کو مسترد کر دیں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا پاکستان نے بھارتی وزیر دفاع کا فنانشل ایکشن ٹاسک فورس پر بیان مسترد کر دیا ہے‘ بھارتی وزیر دفاع کا ایف اے ٹی ایف پر بیان حقائق کے منافی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت ایف اے ٹی ایف کو پاکستان کیخلاف استعمال کر رہا ہے اور ایف ٹی ایف کی پروسیڈنگز پر اثر انداز ہو رہا ہے۔ بھارت کے اس جانبدار طرز عمل کو ٹاسک فورس کے سامنے رکھیں گے۔ یاد رہے کہ بھارتی وزیر دفاع نے دعوی کیا تھا پاکستان کسی بھی وقت بلیک لسٹ ہو جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن