اسرائیل کی ہمسایہ عرب ریاستوں سے تعلقات بہتر بنانے کی کوشش
تل ابیب(این این آئی)اسرائیلی وزیر خارجہ اسرائیل کاٹز نے کہا ہے کہ وہ ایسی خلیجی ریاستوں کے ساتھ عدم جارحیت کا ایک معاہدہ کرنا چاہتے ہیں، جو اسرائیل کو بطور یہودی ریاست تسلیم نہیں کرتے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ ڈیل مستقبل میں امن مذاکرات میں اہم کردار ادا کر سکے گی۔ اس منصوبے کی تفصیلات میڈیا کو جاری نہیں کی گئی ہیں تاہم اس پیشرفت کو ہمسایہ عرب ریاستوں سے تعلقات بہتر بنانے کی ایک اور اسرائیلی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔ متعدد عرب ریاستوں کے اسرائیل کے ساتھ باقاعدہ سفارتی روابط نہیں ہیں۔