• news

اعجاز جاکھرانی کے گھر پر نیب کا چھاپہ‘ اہم دستاویزات قبضے میں لے لیں

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) نیب نے پی پی رہنما اعجاز جاکھرانی کے گھر پر چھاپہ مارا۔ ذرائع کے مطابق اعجاز جاکھرانی پر آمدن سے زائد اثاثوں کی تفتیش جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق اعجاز جاکھرانی وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے جیل خانہ جات ہیں۔ نیب سکھر کی ٹیم نے کراچی میں اعجاز جاکھرانی کے گھر سے اہم دستاویزات قبضے میں لے لیں۔

ای پیپر-دی نیشن