بھارت کی ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کی مخالفت ڈھکی چھپی نہیں:شاہ محمود
اسلام آباد(این این آئی)وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت کی ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کی مخالفت ڈھکی چھپی نہیں ہے۔وزیرخارجہ نے برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے ایشیا پیسفک گروپ اجلاس میں پاکستانی اقدامات پراظہاراطمینان کیا گیا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ، عمران خان ملاقات میں ایف اے ٹی ایف پرتعاون مانگا ہے، توقع ہے پاکستان کا مؤقف سمجھ کر ہمارے ساتھ تعاون کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے جو اقدامات کیے انہیں ہماری معاونت کرنی چاہیے۔