• news

پانی کی کمی‘ تربیلا پاور ہاؤس سے بجلی کی فراہمی بند‘ لوڈشیڈنگ شروع

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) تربیلا پاور ہاؤس سے بجلی کی فراہمی بند ہونے سے بجلی کا شارٹ فال پیدا ہو گیا۔ ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق ارسا کی جانب سے منگلا اور تربیلا سے پانی کا اخراج بند کر دیا گیا ہے۔ پانی کا اخراج بند ہونے سے تربیلا پاور ہاؤس سے بجلی کی فراہمی بند ہو گئی۔ بجلی کا شارٹ فال پیدا ہونے سے لوڈشیڈنگ شروع کر دی گئی ہے۔ ملک بھر کے اکثر گرڈ سٹیشنز پر ہر گھنٹے بعد ایک گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہے۔ بجلی کا شارٹ فال پورا کرنے کیلئے بند پڑے تھرمل پاور ہاؤس چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جوں ہی تھرمل پاور ہاؤسز سے بجلی سسٹم میں شامل ہو گی لوڈشیڈنگ کم ہو جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن