شہبازشریف نے مجھ پر مقدمہ کیا نہ اخبار کیخلاف کارروائی: برطانوی صحافی
لندن (نیٹ نیوز) شہباز شریف کیخلاف زلزلہ زدگان کے فنڈز میں مبینہ خور برد کی رپورٹ شائع کرنے والے برطانوی صحافی ڈیوڈ روز نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ شہباز شریف نے اب تک ان کے کیخلاف مقدمہ نہیں کیا اور نہ ہی اب تک ان کے اخبار کیخلاف بھی کسی قانونی کارروائی کا آغاز کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ 3 ماہ قبل برطانوی اخبار ڈیلی میل نے ایک خبر شائع کی تھی جس میں دعوٰی کیا گیا تھا کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور موجودہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے خاندان نے زلزلہ متاثرین کو ملنے والی برطانوی امداد میں خوردبرد کی ہے۔