• news

ادویات مزید 7 فیصد مہنگی، ایک سال کے دوران قیمتوں میں چوتھی باز اضافہ

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) مہنگائی کا طوفان ادویات کی قیمتوں اضافے کی صورت میں پھر سے سر اٹھانے لگا۔ ڈریپ کی رضا مندی سے ایک سال کے دوران ادویات کی قیمتوں میں چوتھی بار اضافہ کر دیا گیا ہے۔ ادویات ساز کمپنیوں نے ادویات کی قیمتوں میں 7 فیصد اضافہ کر دیا۔ شوگر، بلڈ پریشر اور السر کی ادویات 46 روپے تک مہنگی کر دی گئیں۔ ڈریپ حکام کے مطابق ڈریپ قوانین کے مطابق کمپنیاں ہر سال 7 فیصد اضافہ کر سکتی ہیں۔ شوگر کنٹرول کرنے کی دوا کی قیمت میں 30 روپے اضافہ کر دیا گیا، تیزابیت کی دوا 46 روپے مہنگی کی گئی، پیراسیٹامول گولی کی قیمت 2 روپے مہنگی ہو گئی، پونسٹان دوا 5 روپے مہنگی کر دی گئی، درد کی دوا 2 روپے جبکہ کیلشیم کی کمی کی دوا 5 روپے مہنگی کی گئی، سر درد کی گولی کی قیمت پانچ روپے ہو گئی، بلڈ پریشر کی دوا میں 12 روپے اضافہ ہوا، السر کی دوا دو روپے اور وزن کم کرنے کی دوا اکتیس روپے مہنگی ہوگئی۔

ای پیپر-دی نیشن