• news

پشاور کی تمام فوجداری اپیلیں ختم، آئندہ ہفتے لاہور کے کریمنل مقدمات سنیں گے: چیف جسٹس

اسلام آباد (صلاح الدین/نمائندہ نوائے وقت) پشاورجسٹری سے ویڈیو لنک مقدمات کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے اہم ریمارکس دیئے کہ آج تاریخ کا بہت بڑا دن ہے، انشااللہ آج پشاور کی تمام فوجداری اپیلیں ختم ہو رہی ہیں، یہ ہمارے لیئے بہت خوشی کی بات ہے۔ مقدمات کے اختتام پر انہوں نے کہا کہ اللہ کی مہربانی سے پشاور رجسٹری میں کریمنل اپیلیں ختم ہو گئی ہیں، یہ سب اللہ تعالی کی مہربانی اور تمام لوگوں کے تعاون سے ممکن ہوا، کراچی اور کوئٹہ رجسٹری میں ہم پہلے ہی کریمنل اپیلیں ختم کر چکے ہیں، اب صرف لاہور میں کچھ کریمنل اپیلیں رہ گئی ہیں، آئندہ ہفتے لاہور کے کریمنل مقدمات کی سماعت ویڈیو لنک کے ذریعے کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن