جھنگ میں مشیر وزیراعلیٰ فیصل جبوآنہ کی رہائش گاہ کے باہر فائرنگ
جھنگ (نامہ نگار) مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب فیصل حیات جبوآنہ کی رہائش گاہ کے باہر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی۔ وقوعہ کو چوبیس گھنٹے گزرنے کے باوجود ایف آئی آر درج ہوئی نہ پولیس ملزمان کو گرفتار کر سکی۔ فیصل حیات کی موضع جبوآنہ میں واقع رہائش پر سوموار کی رات دس بجے نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی تھی۔ فیصل جبوآنہ اس وقت کیبنٹ میٹنگ میں شرکت کے لئے لاہور جا رہے تھے۔ فیصل جبوآنہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان سامنے آنے پر ہی ان کے مذموم مقاصد سامنے آ سکتے ہیں۔