• news

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش، بھارت پابندیاں ختم کرے: امریکی سینیٹر مارک وارنر

واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکی ڈیموکریٹ سینیٹر مارک وارنر نے بھارت سے مقبوضہ کشمیر میں پابندیاں ختم کرنے اور آزادی اظہار رائے یقینی بنانے کا مطالبہ کر دیا۔ سوشل میڈیا پر بیان میں سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش ہے۔ امید ہے کہ بھارت جمہوری اصولوں کے مطابق آزادی صحافت، معلومات اور سیاسی آزادی کی اجازت دے گا۔

ای پیپر-دی نیشن