ٹیوٹا سے ڈرائیونگ کی تربیت پانیوالے چھ سو طلباء اور طالبات میں لائسنس دینے کی تقریب
لاہور (سٹاف رپورٹر) ٹیوٹا سے ڈرائیونگ کی تربیت پانے والے چھ سو طلباء اور طالبات میں ڈرائیونگ لائسنس دینے کی تقریب الحمرا ہال میں منعقد ہوئی ۔جس کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر انڈسٹریز اور سکل ڈیولپمنٹ میاں اسلم اقبال تھے ۔تقریب میں چیئرپرسن ٹیوٹا علی سلمان صدیق اوبر کے جی ایم سعدپال اور سی او اوٹیوٹا اختر عباس بھروانہ بھی موجود تھے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ ہنر مند اور تعلیم یافتہ نوجوانوں کو آسان شرائط پر تیس لاکھ تک کا قرضہ دیا جائے گا ۔پنجاب میںچار یونیورسٹیز آف ٹیکنالوجی بنائی جارہی ہیں تاکہ فنی تربیت میں اعلی تعلیم کے مواقع دستیاب ہو سکیں ۔فیصل آباد اکنامک زون میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جارہی ہے ۔چیئرپرسن ٹیوٹا علی سلمان صدیق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کچھ عرصہ قبل ٹیوٹا کا چارج سنبھالا اور اس کو نئے وژن کی طرف گامزن کیا ۔اس موقع پر دو ایم او یوز پر دستخط کئے گئے۔