آل پاکستان واپڈا ہائیڈروالیکٹرک ورکرز یونین کا محکمہ بجلی کی نجکاری کیخلاف احتجاج
لاہور (پ ر) آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکز یونین سی بی اے کے زیر اہتمام محکمہ بجلی اور واپڈا نے سینکڑوں کارکنوں نے محکمہ بجلی کی منافع بخش لاہور اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنیوں اور گدو تھرمل پاور ہاؤس کی مجوزہ نجکاری کے خلاف زبردست احتجاجی جلوس نکالا اور وزیراعظم پاکستان سے پرزور مطالبہ کیا کہ وہ قومی مفاد میں محکمہ بجلی کے منافع بخش اداروں کی نجکاری نہ کی جائے جبکہ محکمہ بجلی کی نجکاری کا تجربہ ملتان اور راولپنڈی کی نجی کمپیناں ناکام ہو گئی تھیں کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی نے واپڈا سوئی گیس اور کراچی واٹر سپلائی کو بجلی اور سوئی گیس پانی کی رقوم ادا نہ کرنے کے باوجود بجلی کا نظام ناکام ہو چکا ہے اس سے قبل ڈرائنگ سٹاف کنونشن میں بزرگ مزدور رہنما خورشید احمد ولی الرحمان رانا شکور حاجی محمد یونس ساجد کاظمی نوشیر خان محمود رانا شوکت علی خان اور دیگر نمائندگان یونی نے خطاب کیا۔