• news

پاکستان کسان موومنٹ اجلاس پنجاب بھر کے کسانوں کی شرکت

لاہور (پ ر) پاکستان موومنٹ کا اجلاس حنیف گجر کی زیر صدارت گزشتہ روز منعقد ہوا جس میں پنجاب پھر کے علاقوں سے کسانوں کی بھاری اکثریت نے شرکت کی اجلاس میں کسانوں نے کہا کہ فصلوں کی پیدوار بڑھائی جا سکے لیکن جب فصل مارکیٹ میں فروخت کیلئے تیار ہوتی ہے ایکسل لوڈ پالیسی کے تحت اگر ٹرالی پر وزن زیادہ ہوگا تو کسان کو ٹرالی واپس لے جانا ہو گی اور فصل کو دو یا تین ٹرالیوں میں دوبارہ لیکر آنا ہوگا ایسی حکومتی پالیسیاں کسانوں پر براہ راست اثر انداز ہونگی کسانوں نے کہا کہ ایکسل لوڈ پالیسی واپسی نہ لی گئی یا کسانوں کو اس سے مستثنیٰ نہ کیا گیا تو کسانوں کے پاس اس کے علاوہ اور کوئی چارہ نہ ہوگا اپنی فصلوں کو آگاہ لگا دیں۔

ای پیپر-دی نیشن