نیپرا نے بجلی سستی اور مہنگی کرنے کے 2 نوٹیفکیشن جاری کر دیئے‘ ایل این جی کے نرخوں میں اضافہ
اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) نیپر ا نے بجلی سستی اور مہنگی کرنے کے 2 نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ہیں۔ جولائی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ بجلی ایک روپے 78پیسے مہنگی کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔ صارفین سے اکتوبر کے بجلی بلوں میں اضافہ وصول کیا جائے گا۔ صارفین پر 24 ارب 60 کروڑ روپے اضافی بوجھ پڑے گا۔ صارفین کو اکتوبر کے مہینے کے بلوں میں ریلیف منتقل کیا جائے گا۔ جون فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی میں صارفین کو ایک ارب ساٹھ کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔ جون کی فیول پرائس ایڈجسٹمنت کی مد میں فی یونٹ بجلی 13پیسے سستی کرنے کا نوٹی فکیشن بھی جاری جون اور جولائی میں بجلی سستی اور مہنگی کا اطلاق لائف صارفین پر نہیں ہو گا۔ نیپرا اضافے اورکمی کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہوگا۔ دریں اثناء اوگرا نے ایل این جی کی قیمت میں اضافہ کر دیا۔ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ اوگرا کے مطابق اکتوبر کیلئے ایل این جی کی قیمت میں 0.67 ڈالر فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے۔ سوئی ناردرن سسٹم کیلئے ایل این جی کی فی یونٹ قیمت 10.72 ڈالر مقرر کی گئی ہے۔ سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی فی یونٹ قیمت 10.71 ڈالر مقرر کی گئی ہے۔