• news

کیمسٹری کا نوبل انعام امریکی‘ برطانوی اور جاپانی سائنسدانوں کے نام

واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) کیمسٹری کا نوبل انعام امریکہ‘ برطانیہ اور جاپان کے تین سائنسدانوں کے نام ہو گیا۔ سائنسدانوں کو لیتھیئم بیٹری کی تیاری پر نوبل انعام دیا گیا۔ یہ بیٹریاں موبائل فون‘ لیپ ٹاپ اور برقی گاڑیوں میں استعمال ہوتی ہیں۔ نوبل انعام کی 14 کروڑ روپے رقم کا نصف حصہ امریکی سائنسدان 97 سالہ جان گڈناف جبکہ دوسرا نصف حصہ جاپانی و برطانوی سائنسدانوں کو دیا جائیگا۔

ای پیپر-دی نیشن