وزیراعظم 3 روزہ دورے پر 29 اکتوبر کو پھر سعودیہ جائینگے، ایران جانے کا بھی امکان
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیراعظم عمران خان 29 اکتوبر کو سعودی عرب میں فیوچر سرمایہ کاری انیشی ایٹو کانفرنس ہو رہی ہے میں شرکت کرینگے۔ وزیراعظم کو اس کانفرنس میں شرکت کی دعوت سعودی فرمانروا نے دی ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیر اعظم 29اکتوبر سے پہلے سعودی عرب جائیں گے جبکہ ابھی کانفرنس میں شرکت کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ اسی کانفرنس میں بھارتی وزیراعظم بھی مدعو ہیں، تاہم ان کے دورہ سعودی عرب کی تصدیق کی گئی جس کی تاریخ کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔ اس بات کا قوی امکان ہے کہ وزیراعظم سعودی عرب جاتے ہوئے یا واپسی پر ایران بھی جائیں گے ۔